Tarique's profileTarique kamalBlogLists Tools Help
    March 07

    سندھ کے صوفیائے کرام کے کلام میں امن کا پیغام

    سندھ کے صوفیائے کرام کے کلام میں امن کا پیغام

      اکادمی ادبیات پاکستان صوبہ سندھ اور خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے اشتراک سے "سندھ کے صوفیائے کرام کے کلام میں امن کا پیغام" کی عنوان سے ایک علمی سیمینار خانہ فرہنگ جہموریہ اسلامی ایران کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا۔ سندھ یونیورسٹی کے وا ئس چانسلر جناب  مظہر الحق صدیقی  نے اس سیمینار کی صدارت کی جبکہ ممتاز اسکالر ڈاکٹر عبدالغفار سومرو  مھمان خصوصی تھے۔

      اکادمی ادبیات پاکستان صوبہ سندھ کے ریزیڈنٹ ڈا ئیکٹر آغا نورمحمد پٹھان نے استقبالیہ کلمات میں کہا کہ اسلام کا پیغام امن و مساوات سرزمین سندھ میں ۹۳ ہجری میں پہنچ چکا تھا اور یہاں قدیم ذات پات کے طبقاتی نظام کا خاتمہ ہوا اور ہمارے صوفیائے سندھ میں وحدت انسانیت کا عالمگیر پیغام پہنچایا جس کی مثال آج بھی شاہ عبداللطیف بھٹا ئی ، سچل سرمست، صوفی شاہ عنایت اور اڈیرولعل کی خانقاہیں موجود ہیں جہاں تمام مسالک اورمذاہب کے لوگ فیض حاصل کرنے کے لئے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پانچ ھزار سالہ پرانے آثار قدیمہ سے انسانی تہذیب کے جو آثار دریافت ہو ئے ہیں ان میں کو ئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ۔ اس لئے یہ خطہ امن پسند اور محبت کا داعی رہا ہے۔

     خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کراچی کے ڈا ئریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد مہدی توسلی صاحب نے ایران کے معروف عرفانی شاعر"" حافظ شیرازی کےکلام پر قرآن مجیدکے اثرات"کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کیا۔ انہوںنے کہا کہ سندھ میںصوفی شعرا ئے کرام کے کلام کے جاودانی ہونےکی بنیادی وجہ یہی ہے کہ ان شعراء نے اپنے اشعار میں قرآن سے رہنما ئی حاصل کی ہے۔

      سندھ یونیورسٹی کے وا ئس چانسلر جناب مظہر الحق صدیقی صاحب نے اپنی صدارتی تقریر میں کہا کہ سندھ کے صوفیا ئے کرام نے انسان کی عظمت اور انسان دوستی کو اپنے کلام کا مرکز بنایا اور ان عنوانات کی اہمیت کو قرآن مجید اور احادیث کے ذریعےاجاگر کیا ہے۔

       اگر پورے سندھ کے شعرا ئےکرام کے کلام کا مطالعہ کیاجا ئے تو یہ سامنے آتا ہے کہ یہ سب صوفیا ئے کرام ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے ہیں۔سیمنار کے مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالغفار سومرو صاحب نے "شاہ عبدالکریم بلڑی کی شاعری پر مقالہ پیش کیا ۔ انہوں نے شاہ عبدالکریم بلڑی کی شاعری کے بارے میں بتایا کہ ان کا شاعری کا سرچشمہ قرآن مجید ہے ۔ انہوںنے شاہ  عبدالکریم بلڑی کی شاعری پر قرآن پاک کے اثرات کے مختلف حوالے بھی پیش کیئے۔

      معروف دانشور اور کالم نگار جناب ڈاکٹر معین قریشی صاحب نے " شاہ عبداللطیف بھٹائی کے کلام میں قرآن مجید کی جھلکیاں" کے عنوان سے اپنا مقالہ پیش کرتے ہوئے  شاہ صاحب کے کلام میں قرآنی آیات کی جھلکیوں کے مختلف نمونے پیش کئے۔انہوں نے کہاکہ شاہ عبداللطیف بنیادی طور پر ایک صوفی شاعر ہیں ، چنانچہ ان کے کلام میں آیات قرآنی کی جھلکیاں موجود ہیں ۔

       جناب ڈاکٹر بشیر احمد شاد نے "سچل سرمست کے کلام میں آفاقیت" کے موضوع پر مقالہ پیش کیا۔ انہوں نے اپنے مقالے میں سچل سرمست کی شخصیت اور ان کے پیغام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شخصیت با کمال اور ان کاپیغام آفاقی ہے۔ آپ ایک باعمل عالم دین اور حافظ قرآن تھے۔ آپکے کلام کے مرکزی موضوعات میں توحید ، وحدت الوجود، نفی اثبات، فناو بقاء خیرو شراور باطن و ظاہر و غیرہ شامل ہیں جناب ڈاکٹر عفان سلجوق نے سندھی ادبیات پر اسلامی ثقافت کے اثرات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ادبیات میں تا ثیر گذاری کے حوالے سے قرآن شریف کا بنیادی کردار رہا ہے۔ کم و بیش سندھ کے تمام صوفی شعراء کے کلام میں اسلام کے گہرے اثرات موجود ہیں۔

       انہوں نے کہاکہ برصغیر میں قرآن مجید کا پہلا فارسی ترجمہ بھی شاھ ولی اللہ دھلوی سے پہلے سندھ کی سرزمین میں انجام پایا تھا۔ ممتاز شاعر پروفیسر یعقوب "ثاقب" آریسر نے شھید عبدالرحیم گروھڑی کی شاعری اور ڈاکٹر محمد علی مانجھی نے میوں شاہ عنایت رضوی کے کلام پر اپنے مقالے پڑھے۔

    Comments (1)

    Please wait...
    Sorry, the comment you entered is too long. Please shorten it.
    You didn't enter anything. Please try again.
    Sorry, we can't add your comment right now. Please try again later.
    To add a comment, you need permission from your parent. Ask for permission
    Your parent has turned off comments.
    Sorry, we can't delete your comment right now. Please try again later.
    You've exceeded the maximum number of comments that can be left in one day. Please try again in 24 hours.
    Your account has had the ability to leave comments disabled because our systems indicate that you may be spamming other users. If you believe that your account has been disabled in error please contact Windows Live support.
    Complete the security check below to finish leaving your comment.
    The characters you type in the security check must match the characters in the picture or audio.

    To add a comment, sign in with your Windows Live ID (if you use Hotmail, Messenger, or Xbox LIVE, you have a Windows Live ID). Sign in


    Don't have a Windows Live ID? Sign up

    Picture of Anonymous
    ثروت اعجاز wrote:
     بزرگان دین نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کو روشناس کرایا۔  صوفیائے عظام نے جس انداز میں اسلام کی خدمت کی اور اپنے کردار، عمل و گفتار سے غیر مسلموں کو اپنی جانب را غب اور اسلام کی تعلیمات کو عام کرکے لاکھوں اسلام کے دشمنوں کو مشرف بہ اسلام کیا وہ ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے۔ بزرگان دین نے ہمیشہ محبت، اخوت، بھائی چارے کے راستے پر چلتے ہوئے ہر تکلیف کا سامنا کیا مگر کسی بھی موقع پر صبرکا دامن نہیں چھوڑا اور دین اسلام کے پرچار میں اپنی زندگیاں صرف کردیں۔ آج ضرورت اس امرکی ہے کہ ان اولیائے کرام کے بتائے ہوئے امن، بھائی چارگی، اخوت کے پیغام کو اپنایا جائے تاکہ انتہا پسندی و دہشت گردی کا خاتمہ ہو اور مسلمانوں کو بے راہ روی سے نجات مل سکے۔ ہمارا مقصد بھی اولیائے کرام کے پیغام اور ان کے مشن کو عام کرنا ہونا چاھئے-
    9 Mar.

    Trackbacks

    The trackback URL for this entry is:
    http://tariquekamal.spaces.live.com/blog/cns!DE813EDB2222AA77!2145.trak
    Weblogs that reference this entry
    • None