Tarique 的个人资料Tarique kamal日志列表 工具 帮助
12月31日

غلطی ہو گئی

آج کل ایک انٹرویو کے بڑے چرچے ہیں۔ یہ انٹرویو وفاقی وزارت تعلیم کے تحت لیکچرار کی اسامی کے لئے تھا۔ روایت کے مطابق ایک نوجوان امیدوار نے بھی اپنی سفارش لگوائی۔ انٹرویو بورڈ کے چیئرمین تک یہ سفارش کی گئی اور انٹرویو کے موقع پر انہوں نے اس نوجوان سے خود ہی سوال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا خیال تھا آسان سے سوال کروں گا نوجوان جواب دے دے گا میں اس کو پاس کر دوں گا۔ اب ان آسان سوالوں کے جوابات ملاحظہ ہوں :
” پاکستان کی آبادی کیا ہے ؟ “
” 20 کروڑ “۔
” اچھا یہ بتایئے پاکستان بنے ہوئے کتنے سال ہو گئے ؟ “
” جناب 79 سال “۔
” کیا آپ بتا سکتے ہیں ڈالر کتنے روپے کا ہے آجکل ؟ “
جی 80 روپے “۔
” اوہ ۔ اچھا ایک لیٹر پیٹرول کتنے کا ہوتا ہے ؟ “
” جناب 78 روپے کا “۔
چیئرمین صاحب پریشان ہو گئے ایک سوال کا جواب بھی صحیح نہیں آ رہا تھا۔ انہوں نے اپنی دانست میں اور آسان سوال کیا کہ وہ صحیح جواب دے دے اور ان کو اس کو پاس کرنے کا بہانہ مل جائے۔
انہوں نے سوال کیا۔
” اچھا یہ بتایئے ہمارے صدر پرویز مشرف کی عمر کیا ہے ؟ “
” 85 سال “۔
” مگر وہ تو کافی اسمارٹ نظر آتے ہیں ؟ “
” جی ہاں جناب اقتدار چیز ہی ایسی ہے “۔
” تو اچھا محترمہ بے نظیر کی عمر کیا ہو گی ؟ “
” 68 سال ! “
” ارے بھئی وہ تو اپنی عمر کم بتاتی ہیں ۔“
” جناب آخر کو محترمہ خاتون ہیں ۔“
” چلئے نواز شریف صاحب کی عمر بتا دیجئے ۔“
” 76 سال ! “
” ارے بھئی وہ تو ماشاء اللہ خاصے فریش ہیں ۔“
” جناب یہ کشمیری کھابوں کے اثرات ہیں ماشاء اللہ ۔“
چیئرمین صاحب نروس ہو رہے تھے۔ انٹرویو بورڈ کے ممبران زیر لب مسکرا رہے تھے۔ آخر چیئرمین صاحب نے ایک سوال سوچا کہ جس کا صحیح جواب ملنے کی ان کو سو فیصد امید تھی۔ انہوں نے پوچھا۔
” یہ بتایئے کرکٹ کے ایک اوور میں کتنی گیندیں ہوتی ہیں ۔ “
” گیند تو ایک ہی ہوتی ہے جناب “
” ہمارا مطلب ہے ایک اوور میں کتنی گیندیں کرائی جاتی ہیں ؟ “
” جی جناب ۔ 8 گیندیں “
” اوہ ۔ چیئرمین صاحب نے ماتھے پر رومال رکھا اور بولے۔ ” ایک سنچری میں کتنے رن ہوتے ہیں ؟ “
” یہ تو چوکوں اور چھکوں پر منحصر ہے “
” ہمارا مطلب ہے کہ ایک سنچری کتنے رنز کی ہوتی ہے ؟ “
” 125 رنز جناب ! “
” چیئرمین غصے اور مایوسی کی کیفیات کا شکار ہو رہے تھے۔ سفارش بہت بڑی تھی اور شفافیت کا بھی رکھنا ضروری تھا اس لئے انہوں نے نوجوان کی طرف بے بسی سے دیکھا اور سوال کیا۔
” ایک فٹ میں کتنے انچ ہوتے ہیں ؟ “
نوجوان مسکرایا اور بولا۔
” سولہ انچ جناب “
چیئرمین صاحب نے ہتھیار ڈال دیئے اور بولے۔
” نوجوان کیا بات ہے آپ کے فگرز میں اس قدر اضافی صورتحال کیوں ہے۔ آپ ہر چیز ہر بات کے بارے میں غلط اعداد و شمار دے رہے ہیں اس کی وجہ کیا ہے۔ کیا آپ کی ناقص معلومات ؟ “
نوجوان نے اطمینان سے جواب دیا۔
” جناب یہ وزارت تعلیم کا انٹرویو ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم جناب جاوید اشرف قاضی 25 فیصد اضافے کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ محکمہ تعلیم کی پالیسی یہی ہے کہ ہر چیز کو 25 فیصد بڑھا کر پیش کرو چنانچہ میں نے ہر بات میں 25 فیصد اضافہ کر دیا ۔ “
چیئرمین صاحب نے بحث کرتے ہوئے کہا۔
” مثلاً وفاقی وزیر تعلیم نے کس چیز کو 25 فیصد بڑھایا ہے ؟ “
نوجوان نے کہا۔
” آپ نے ان کا ٹی وی انٹرویو سنا تھا جس میں انہوں نے قرآن مجید کے 40 پارے بتائے تھے۔ “
چیئرمین صاحب نے کہا۔
” اوہو نوجوان۔ اس پر تو وزیر نے معافی مانگ لی تھی کہ غلطی ہو گئی۔ آپ نے پڑھا نہیں کہیں کہ انہوں نے کہا غلطی ہو گئی ۔ “
نوجوان کا رنگ پیلا پڑ گیا۔ پھر وہ سنبھل کر بولا۔
” جناب پھر مجھ سے بھی غلطی ہو گئی۔ “
چیئرمین صاحب مسکرا دیئے اور بولے۔ آپ اس محکمے کے لئے بالکل فٹ ہیں آپ اس وزارت کے سربراہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔ آپ کو لیکچرار کی اسامی کے سلیکشن کی مبارکباد!!
 

评论 (10)

请稍候...
很抱歉,您输入的评论太长。请缩短您的评论。
您没有输入任何内容,请重试。
很抱歉,我们当前无法添加您的评论。请稍后重试。
若要添加评论,需要您的家长授予您相应权限。请求权限
您的家长禁用了评论功能。
很抱歉,我们当前无法删除您的评论。请稍后重试。
您已超过了一天之内允许提供的评论数上限。请在 24 小时后重试。
因为我们的系统表明您可能在向其他用户提供垃圾评论,您的帐户已禁用了评论功能。如果您认为我们错误地禁用了您的帐户,请联系 Windows Live 支持部门
完成下面的安全检查,您提供评论的过程才能完成。
您在安全检查中键入的字符必须与图片或音频中的字符一致。

若要添加评论,请使用您的 Windows Live ID 登录(如果您使用过 Hotmail、Messenger 或 Xbox LIVE,您就拥有 Windows Live ID)。登录


还没有 Windows Live ID 吗?请注册

10 月 13 日
没有名字发表:
آپ نے اچھّا لکھا ہے۔
1 月 7 日
没有名字发表:
آپ نے اچھّا لکھا ہے۔
1 月 7 日
匿名 的图片
Inamullah 发表:
جتنے ديکھے دنيا دار
تن چنگا اور من بيمار
يھ بھی زمانھ ديکھ ليا
چور بنے ھيں چوکيدار
1 月 3 日
匿名 的图片
bilal majeed 发表:
يار کيا بھونڈا لطيفہ اور مذاق ہے يہ؟ ميری تو ہنسی نہیں رک رہی
1 月 3 日
匿名 的图片
محمد علی نديم 发表:
اس پر تو ہنسا ہی جا سکتا ہے۔
1 月 3 日
匿名 的图片
(no name) 发表:
آپ نے بہت اچھا لکھا ھے
1 月 3 日
Shoiab Safdar: pensive-man.co.nr خوب!!! دلچسپ تنقید!!! اور درست بھی
1 月 2 日
匿名 的图片
Shadow Class 发表:
آپ کو عید الاضحٰی اور نیا سال مبارک ہو
1 月 1 日
匿名 的图片
بدتمیز 发表:
سلام
صرف تعلیم ہی نہیں ہماری ہر چیز میں یہی حالت ہے۔ کبھی اعداد و شمار دیتے ہوئے ان لوگوں کو دیکھ لیں۔
12 月 31 日

引用通告

此日志的引用通告 URL 是:
http://tariquekamal.spaces.live.com/blog/cns!DE813EDB2222AA77!2076.trak
引用此项的网络日志