Tarique 的个人资料Tarique kamal日志列表 工具 帮助
6月10日

Maa

Umer Bhar Seene Se Laga Kar Pala Hai Maa Ne
Ghalat Batoon Pe Thora Thora Mara Hai Maa Ne

Ke Jab Mein Ne Bola Tha Maa Pehli Baar
Maa Ki Aankhon Mein Bhara Tha Kitna Pyar

Paida Huwa Tha To Kuch Nahi Tha Mein
Maa Ki Wajha Se Aaj Hoon Kya Kya Mein

Kuch Logoon Ke Liyay Maa Ko Choorte Nahi
Chahay Kuch Ho Jaye Moo Mortay Nahi

Maa Se Hamesha Hamein Sukh Milte Hain
Phir Bhi Us Ko Hamse Dukh Milte Hain

Kash Qurbaan Karoon Mein Sab Us Ki Sada Pe
Aur Wo Mujhe Pyar Karay Meri Issi Ada Pe

Maa Se Mujhe Meri Koi Juda Na Karay
Karoon Pyar Kissi Aur Se Khuda Na Karay
6月5日

پروفیسر ڈاکٹر ابو الخیر کشفی اور پروفیسر ڈاکٹر سردار احمد خان

زندگی بہر حال فانی ہے۔ ہر کسی کو موت آنی ہے، مگر جب کسی عالم کی موت واقع ہو تو ایسی موت عالم کی موت گردانی جاتی ہے … پچھلے دنوں ایسے ہی دو عالموں کی موت واقع ہوئی جو علم و ادب اور اخلاق و شرافت کے افق پر روشن ستارے کی مانند تھے۔ ایک پروفیسر ڈاکٹر ابو الخیر کشفی تو دوسرے پروفیسر ڈاکٹر سردار احمد خان۔ دونوں حضرات میں چند باتیں قدرے مشترک تھیں یعنی دونوں اردو ادب کے استاد، محقق، ادیب، شاعر، تنقید نگار اور ماہر تعلیم، دونوں کا درس و تدریس کے شعبہ سے تعلق رہا۔ دونوں ایک ہی استاد گرامی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ خان (مرحوم) کے فیض علم سے بہرہ مند تھے۔ آخری وقت میں دونوں ایک ہی اسپتال میں (نیشنل میڈیکل سینٹر ڈیفنس) میں زیر علاج رہے۔ دونوں کا انتقال وہیں ہوا۔ دونوں کی آخری آرام گاہ ایک ہی جگہ (ڈیفنس قبرستان) قرار پائی۔ دونوں کا انتقال ایک ہی سال، ایک ہی ماہ بلکہ ایک ہی ہفتہ میں ایک دن کے وقفے سے آگے پیچھے ہوا یعنی 14 اور 15 مئی 2008ء کو ہوا۔ ”آسماں ان کی لحد پر شبنم افشانی کرے“۔میری دعا ہے کہ خدا ان پر ایسی ہی شفقت اور عنایت فرمائے جیسی وہ خدا کے بندوں پر کیا کرتے تھے۔

6月1日

میرے لوگ - نوری

پاکستانی پاپ میوزک میں جس طرح “وائٹل سائنز“ نے مختلف میوزک اور تھیم پہ کام کیا اسی طرح “نوری“ بینڈ بھی ھمارے معاشرے میں تبدیلی کی خواہش رکھتی ھے، اور رومانوی گانوں کے علاوہ “میرے لوگ“ جیسے گانے بھی ہمارے معاشرے کی عکاس ہیں - اس میں جسطرح ھمارے لوگوں کو جگانے کی کوشش کی گئ ھے وہ آج کل کے گانوں میں کم ھی نظر آتا ھے- نوری بینڈ کا صرف یہی ایک گانا نھیں ھے جو تبدیلی کی خواھش کا اظہار کر رھا ھے بلکہ اسکے اور بھی کئ گانے کے بول ایسے ھیں جو نئ نسل کو معاشرے کی اصلاح کے لئے اُکسا رھے ھیں- جیسے “نشاں“، “میں“ اور “اُونچا“ وغیرہ۔ میرا ارادہ ھے کہ میں آئندہ بھی نوری کے سونگ اپنی اسپیس میں پوسٹ کروں گا


میرے یار، میرے دوست
میری کائنات مدھوش
سب کھو گئے ہیں کہاں؟
میرے لوگ

میرے یار، میرے دوست
میرا ڈھونڈتا دل بیہوش
سب کھو گئے ہیں کہاں؟
میرے لوگ

میرے یار، میرے دوست
میری آرزو خاموش
کب جاگ اُٹھیں گے سب؟
میرے لوگ

پر جو آج ھے کل نہ ہو
چاھے نہ دل یہ میرا، آج جو بھی ھے کل نہ ہو
بھولو نہ بھولو نہ میرے یار
اعتبار ھے اُس پار
تم بدلو!
بدلیں دل!
بدلیں لوگ!

میرے یار، میرے دوست
میری بندگی پہ ہے روگ
کب جاگ اُٹھیں گے سب؟
میرے لوگ

میرے یار، میرے دوست
اب دوں میں کس کو دُوش؟
کیوں بھول گئے سب؟
میرے لوگ

یوٹیوب لنک

ڈاؤن لوڈ