March 27
اس دل ميں سلامت ہے اب تک
تصوير بکھرتی ہے يادوں کی
زنجير بکھرتے وعدوں کی
پونجی ناکام ارادوں کی
کچھ دور انمول خيالوں کے
اک سچا روپ حقيقت کا
اک جھوٹا لفظ محبت کا
March 23
شہر، ديہات، کھيتياں، دريا
دشت، باغات اور کوہستان
اس کے دامن ميں کيا نہيں آخر
ہے عجب سرزمين پاکستان
March 16
کيوں کر نہ کروں مدح کو ميں ختم دعا پر
قاصر ہے ستائش ميں تری ميری عبادت